ریشم کی گانٹھ

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - سخت گرہ، پیچیدگی، الجھاؤ (ریشم کی گرہ بہت سخت ہوتی ہے اس کی رعایت سے)۔  وصف دہان یار میں قاصد ہے کیوں زباں ریشم کی پڑ گئی ہے گرہ اس سخن میں کیا      ( ١٨٩٦ء، تجلیات عشق، ٦٠ )

اشتقاق

فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'ریشم' کے ساتھ سنسکرت سے ماخوذ حرف اضافت 'کی' کے ساتھ سنسکرت اسم 'گانٹھ' لگانے سے مرکب 'ریشم کی گانٹھ' اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٠٩ء کو "دیوان جرات" میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مؤنث